رشوت ہو تو ایسی ؟

اسلام اباد (کرائم رپورٹر )پولیس افسران کا شہری سے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لینے کا معاملہ کس کروٹ بیٹھے گا ۔۔۔۔
اسلام اباد پولیس کے دو افسران کے خلاف دو کروڑ روپے مبینہ طور پر رشوت لینے کا معاملہ
اسلام اباد پولیس کے اعلی حکام نے اعلی سطح پر انکوائری کا اغاز کر دیا
تفصیلات کے مطابق شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں چار کروڑ پچاس لاکھ روپے لے کر منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ اسلام اباد پولیس کے دو افسراران جن کے نام اے ایس ائی فخر اور اے ایس ائی زر بادشاہ نے گاڑی اور نقدی ساڑھے چار کروڑ روپے سمیت تھانے منتقل کیا
دونوں اے ایس ائی صاحبان اے ایس ائی فخر اور اے ایس ائی زر بادشاہ نے ٹوٹل رقم ساڑھے چار کروڑ روپے میں سے دو کروڑ روپے مبینہ طور پر مبینہ طور م پر ڈرا دھمکا کر 2 کروڑ روپے رشوت وصول کر کے ایک سادہ پیپر پر تحریر لکھوا کر چھوڑ دیا
کافی عرصے تک میں پریشانی کے عالم میں رہا اب جا کر شہری نے اعلی پولیس حکام کو دونوں افسران کے خلاف شکایت درج کروا دی
اسلام اباد پولیس کے اعلی حکام دونوں افسران کے خلاف شہری کی شکایت پر باریک بینی سے انکوائری کر رہے ہیں
اے ایس آئی فخر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے
اگلے 48 سے 96 گھنٹوں میں انکوائری مکمل ہو جانے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی