کم عمر ڈرائیور نے دو لڑکیوں کو کچل ڈالا

اسلام آباد( کرائم فوٹر ) بگڑے 16 سالہ رئیس زادے نے پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے دو نوجوان لڑکیوں کو کچل ڈالا
روڈ ایکسیڈنٹ کا ہولناک واقع منگل سحری سیکٹریٹ چوک بالمقابل میٹرو چوک پیش آیا
تھانہ سیکٹریٹ میں درج مقدمہ مطابق ثمرین حسین (عمر 25 سال) اپنی سہیلی تابندہ بتول PNCA سے سکوٹی پر واپس گھر جانب آرہی تھیں کہ تیز رفتار ڈرفٹنگ کرتی سفید رنگ کی گاڑی نمبری AYE-379 نے انہیں ہٹ کیا جس سے دونوں کو شدید چوٹیں آئیں
زخمی لڑکیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکیں
سولہ سالہ قتل ڈرائیور کا نام ابوزر معلوم ہوا ہے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے
زرائع کے مطابق ابوزر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کے بیٹے ہیں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ تھا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں