ایم این اے کی گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

سرگودھا (کرائم رپورٹر )جیل روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری حامد حمید کے بیٹے احمد حمید کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار غریب فیملی کو کچل ڈالا۔
حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ ارشد محمود جاں بحق ہوگیا، جبکہ 5 سالہ خدیجہ کنول، 27 سالہ شگفتہ کنول اور 65 سالہ غلام محمد شدید زخمی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی خود احمد حمید چلا رہا تھا، جو رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید کا بیٹا ہے۔
پولیس تھانہ کینٹ نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں
Load/Hide Comments