ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنے مکینوں پر زندگی تنگ کر دی

اسلام آباد( کرائم رپورٹر) ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کیطرف سے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں پر دوسری مرتبہ بھاری بھرکم ڈویلپمنٹ چارجز عائد کر دیے جب کہ رہائشی لوگوں کو مزید تنگ کرنے کے لیے پانی بھی بند کر دیا پانی کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ایسی ظالمانہ پالیسیاں سوسائٹی میں کی گئی سرمایہ کاری کیلئے خطرہ بن چکی ہاؤسنگ سوسائٹی مکینوں کی ۔اسلام اباد ٹوڈے۔سے بات چیت ہسوسائٹی کا پانی بند ہے اور ٹینکر بھی نہیں آنے دیا جارہا ہے،مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کمشنر راولپنڈی سوسائٹی کا فرانزک آڈٹ کروائیں ان خیالات کا اظہار سوسائٹی میں رہائش پذیر افراد نے پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں کیا ٹاپ سٹی سوسائٹی میں مقیم افراد نے کہا کہ برسوں قبل خریدے گئے آل ڈیوز کلئیر پلاٹوں پر اتنے بھاری ڈویلپمنٹ چارجز لگا دئیے گئے ہیں جو ان پلاٹوں کی آدھی قیمت کے برابر بنتے ہیں،ناجائز ڈیمانڈ پوری نا کرنے پر ہمارے پراجیکٹوں سے اسلحے کے زور پر ویگو ڈالوں پر مزدور اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب واقع ٹاپ سٹی سوسائٹی میں اسلحہ کے زور پر اتنی بدمعاشی وزیراعلی پنجاب اور اتھارٹیز کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ پانی کی فراہمی کا نظام متضاد اور مکمل طور پر ناکافی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں