واسا نے ریکوری کے ریکارڈ توڑ دیے ایم ڈی سلیم اشرف

راولپنڈی (بیورو رپورٹ )واسا راولپنڈی نے ریکوری کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ماہ اکتوبر 2025 میں پہلی بار 27 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ جبکہ ستمبر 2025 میں 26 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی گئی تھی اور مجموعی طور پر رواں سال کے چار ماہ میں ایک ارب سے زائد ریونیو ریکوری کی جا چکی ہے۔ یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے بتائی ہے۔
ایم ڈی نے کہا ہے واسا راولپنڈی نے بہترین حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں *ماہِ اکتوبر 2025 میں 27 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری حاصل کی ہے، جو اداے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چار ماہ میں 1040 ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے جو نہ صرف رواں سال کے مقررہ ہدف سے زائد ہے بلکہ گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد سے زیادہ ریکوری کی گئی ہے۔ جو ریونیو افسران اور عملے کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے
یہ کامیابی واسا انتظامیہ کی موثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی، نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی بدولت ممکن ہوئی ہے اور اس حکمت عملی پر مسلسل عمل کیا جا رہا ہے۔