باپ کو قتل کرنے والا ناہنجار بیٹا گرفتار ۔ایس ایچ او اشتیاق شاہ

ایس ایچ او ترنول اشتیاق  حسین شاہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) پولیس کی بڑی کارروائی — تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ نے والد کے قتل میں ملوث بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او اشتیاق شاہ نے بتایا کہ سیکٹر ای سولہ میں ایک سیکورٹی گارڈ کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر اس کے سگے بیٹے اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے مقتول کے بیٹے نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد اس کے قتل کا مقدمہ ایک بے گناہ شخص کے خلاف درج کروایا تھا تاہم پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کے بعد مقتول کا بیٹا ہی قاتل نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں