افغانیوں کو مکان دکان کرایہ پر دینے والے 79 مالکان کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (عابدمنہاس )افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آر پی او کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، افغان شہریوں کو دکان اور گھر کرائے پر دینے والے مالکان کے خلاف 79 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ترجمان آر پی او نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم 14342 افغان شہری واپس بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 1523 افغان شہریوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جا چکا ہے۔
آر پی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو مکان، دکان یا گاڑی کرائے پر ہرگز نہ دیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کسی قسم کا کاروبار، خرید و فروخت یا ملازمت نہیں کر سکتے۔
ترجمان آر پی او نے یہ بھی کہا ہے کہ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کروائیں۔ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری،51 مقدمات درج کرکے افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 16مالک مکان گرفتار کیے گئے،163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی،وارث خان، بنی، نیوٹاؤن،صادق آباد،رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا،صدرواہ،سول لائنز،مورگاہ، نصیر آباد،مندرہ، جاتلی،صدر بیرونی، گوجر خان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے گئے،شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی مکان،دوکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے،شہری اپنی پراپرٹی کس غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں،شہری اپنی گاڑی،رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں۔