کرپشن میں ملوث این سی سی ائی اے افسران کے استعفے

اسلام اباد( نمائندہ خصوصی )کرپشن میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے پانچ اعلی افسران نے اپنی نوکریوں سے استعفے دے دیے ہیں ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے افسران جن میں سرفراز چوہدری۔ سوار احمد۔ ایاز محمد۔مصطفی ظفر اور اسلام اباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے عثمان احمد نے اپنے اپنے اسلتعفے لاہور ڈائریکٹر افس میں جمع کروا دیے ہیں جہاں سے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل خرم علی شاہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کو مبینہ طور پر جوئے کی ایپ چلانے والے ایک شخص سے لاکھوں روپے رشوت لیے جانے کا الزام ہے مذکورہ افسران کے مبینہ اغوا کے مقدمات اسلام اباد اور لاہور کے مختلف تھانوں میں درج ہیں زراعع  کے مطابق ان  افسران کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ ایف ائی اے نے گرفتار کیا تھا ذرائع کے مطابق مزید افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں