بلیو ورلڈ سوسائٹی کے غنڈوں کی فائرنگ ایک قتل دو زخمی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی ایم پنجاب مریم نواز کے ایم پی اے نعیم اعجاز کے زیرِ سایہ پولیس و ڈی سی آفس کی ملی بھگت سے سیال گاؤں میں قتل و قبضہ مہم تیز، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی

ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز کے زیرِ اثر پولیس، ڈی سی آفس اور محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے زمینوں پر قبضے اور قتل و غارت کا سلسلہ تیزی سے جاری

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی “بلیو ورلڈ” نے2700 کنال شاملات زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے جدی مالکان کے خاندان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نوجوان حسنین جاں بحق جبکہ اس کا چچا اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

علاقے کے مکینوں نے انکشاف کیا کہ قبضے کی کارروائی میں نائب تحصیل دار ثاقب ریحان اور پٹواری انجم ربانی نے مکمل سہولت کاری فراہم کی۔ دونوں اسلحہ سے لیس ہو کر ڈالا کلچر کو فروغ دیتے ہوئےموقع پر زمین کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق پولیس نے بھی اس میں ملوث ہے مقامی پولیس نے قاتل گروہ کو فرار ہونے مدد کی اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ چودھری نعیم اعجاز ایم پی اے کے خلاف پہلے ہی مقدمات اور ایف آئی آرز درج ہیں، مگر ادارے اس کے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ یہ تمام کارروائیاں سی ایم پنجاب مریم نواز کی مرضی و منشا سے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کا خون سستا اور زمین قیمتی ہو چکی ہے۔
اہلِ علاقہ نے وزیرِ اعظم پاکستان،فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر اور اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں