ڈی ائی جی کامران جوانوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے


لاہور (کرائم رپورٹر )مذہبی سیاسی جماعت کے شرپسند عناصر کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہادر پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے زیرِ علاج اے ایس آئی سلیم، کانسٹیبلز محسن، مجاہد اور علی اکبر سمیت دیگر اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان کے حوصلے اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مشتعل جتھوں کے تشدد کے نتیجے میں پنجاب پولیس کا ایک افسر شہید جبکہ 48 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 17 اہلکار گولیوں کا نشانہ بنے۔
“پولیس کے یہ بہادر جوان حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قربانی دی۔
ہم ان کے حوصلے، وفاداری اور جذبۂ خدمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس ایسے ہی جوانوں کے عزم سے مضبوط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں