پاک افغان جنگ 200 سےزائد خارجی وطالبان ہلاک

اسلام آباد: پاک فوج کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی شب افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال پاکستان پر حملے کیے۔ پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا اور افغان سرحد پر متعدد دہشت گرد ٹھکانوں اور کیمپس کو نشانہ بنایا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔ سرحدی جھڑپوں میں 23 پاکستانی جوان شہید اور 29 اہلکار زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے طالبان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو ختم کرے، بصورت دیگر پاکستان کارروائیاں جاری رکھے گا۔ عام شہریوں کے تحفظ اور کولیٹرل ڈیمیج سے بچاؤ کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھانے کا عزم رکھتا ہے اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی سازشیں ناکام بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں