وزیر مملکت برائے ریلوے دبئی پہنچ گئے

اسلام آباد-(خصوصی رپورٹر )

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے الفایا ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا

بلال اظہر نے اتحاد ریل کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی جدید ترین اور تیز رفتار ٹرین میں الفایا ڈپو سے دبئی کے علاقے القدرہ تک کا سفر کیا

الفایا ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر یو اے ای اور اتحاد ریل کے حکام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا استقبال کیا

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو اتحاد ریل کے حکام نے اس جدید ریل کی خصوصیات اور ریل نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔

بلال اظہر کیانی نے الفایا ڈپو میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں ریل نیٹ ورک آپریشن چلانے والی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اتحاد ریل ‘ یو اے ای ‘ کا پہلا انٹرنیشنل ریل منصوبہ ہے جس کا عوامی سفر کے لیے باضابطہ آغاز 2026 میں ہوگا

اتحاد ریل نیٹ ورک امارات کے 11 شہروں کو آپس میں جوڑ دے گا

اس ٹرین کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی جبکہ اس تیز رفتار ٹرین میں مسافروں کو جدید اور بہترین سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں

اس منصوبے کا مقصد رابطوں کو بہتر بنانا، اقتصادی ترقی اور ماحول کے تحفظ کا فروغ ہے

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اتحاد ریل نیٹ ورک کے کام کے معیار، جذبے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تحسین کی

اپنا تبصرہ بھیجیں