جرائم پیشہ جتنی جلدی ہو سکے توبہ کرلیں ارشد Si

راولپنڈی( سردار ظہیر سے)
گلزار قائد چوکی میں راجہ ارشد سب انسپیکٹر کی تعیناتی جرائم پیشہ عناصر کے لیے درد سر بن گئی ۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو جرائم سے توبہ کا مشورہ بھی دے دیا ۔اور چوکی انچارج نے ان گروہوں میں سے چند کو کامیاب گرفتاریوں کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی ۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کامیاب کاروائیاں عمل میں لائیں اور وکیل کالونی وزیر ٹاؤن چکلالہ کچی ابادی جیسے علاقوں سے نہ صرف موٹر سائیکل چور گروہوں کو گرفتار کیا بلکہ اسلحہ رکھنے والے عناصر کو بی بما اسلحہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا ۔ ان جرائم پیشہ عناصر میں محمد عثمان ولد امجد وزیر ٹاؤن گلی نمبر نو ،یوسف ولد فضل کریم سواتی وکیل کالونی گلی نمبر دو کے علاوہ حارث ولد عبدالستار قوم مغل وزیر ٹاؤن گلی نمبر چھ کو بما اسلحہ گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے علاقے میں کسی قسم کی بد امنی اور بدمعاشی نہیں چلے گی ۔اور کسی سے بھی اسلحہ برامد ہوا تو ایف ائی ار پکی ہوگی ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے فرض شناس افیسر کو اس چوکی میں کچھ عرصہ رہنے دیا جائے تاکہ اہل علاقہ سکون کا سانس لے سکیں ۔ اسلام اباد ٹوڈے کے ایک سوال پر کہجرائم میں کمی کیسے لائی جا سکتی ہے انہوں نے اسلام اباد ٹوڈے کو بتایا کہ میں اتنا ضرور کہوں گا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا جتنا بھی محاسبہ کر سکوں کروں اور اس چوکی سے متعلقہ علاقوں میں بھی یہی کر رہا ہوں ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ راجہ ارشد جیسے پولیس افیسرز کی موجودگی میں جرائم پیشہ عناصر یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں