صحافیوں پر حملہ پولیس ملزمان سے مل گئی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) سی ڈی اے مجسٹریٹ عدالت کے باہر میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں پر جعلی ٹھگ حکیم نواز شریف کی ایماء اور منصوبہ بندی سے ٹھگوں کے ٹولے کے غنڈوں کا حملہ،مقدمہ درج،مرکزی کردار نواز شریف جعلی حکیم گرفتار،15 نامعلوم غنڈے فرار ہو گئے تاحال پولیس حملہ آور گرفتار نہیں کرسکی مرکزی ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے ریکوری کرنے کے بجائے ملی بھگت سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تفتیشی افسر کی بدنیتی اور گٹھ جوڑ کے باعث عدالت میں ریکوری کی تفصیلات بتانے کے بجائے گونگا بن گیا مدعی کو مقدمہ کی کاپی اور ملزم کی پیشی کی اطلاع تک نہیں دی گئی جو پولیس کی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہےssss

اپنا تبصرہ بھیجیں