کسٹم کلیرنگ ایجنٹوں کے تمام مسائل حل کریں گے۔گلزارمشوانی

کراچی( سردار ظہیر سے)
محکمہ کسٹم میں کلیرنگ ایجنٹوں کو بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔جن کے حل کے لیے میں سمجھتا ہوں کہ جیسے ہزارے والوں کے لیے صوبہ ہزارہ اب ناگزیر ہو چکا ہے ۔اسی طرح کراچی کسٹم میں صوبہ ہزارہ سے تعلق رکھنے والے کلیئرنگ ایجنٹوں کے لیے( کسٹم ایجنٹ الائنس) گلزار مشوانی کی قیادت میں بھی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار کسٹم الائنس کی ممبر کمیٹی کی سیٹ پر کھڑے ہونے والے ملک عقیل نے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے صدر گلزار مشوانی کا پیغام بھی اپنے کلیئرنگ ایجنٹوں کو دیا کہ کلیرنگ ایجنٹوں کی حقیقی نمائندہ جماعت صرف( کسٹم ایجنٹ الائنس) ہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسٹم ایجنٹ الائنس کی جیت انشاءاللہ یقینی ہے کیونکہ کراچی کسٹم میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے غیور کلیرنگ ایجنٹوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے ۔اور کراچی کے کلیرنگ ایجنٹ بھی اس بات سے باخبر ہیں کہ صدر گلزار مشوانی ایک بہترین لیڈر ہیں جو کہ کلیرنگ ایجنٹوں کے مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ صوبہ ہزارہ سے تعلق رکھنے والے گلزار مشوانی کا کراچی کسٹم میں موجود مسائل کے حل کے لیے بطور صدر کسٹم ایجنٹ الائنس کی جیت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہزارہ کے غیور کلیرنگ ایجنٹ بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں