جگمگاتے مناظر کا دنیا کو پیغام ۔ثمینہ خان کی خصوصی تحریر
اسلام أباد (ثمینہ خان )یہ دارالحکومت اسلام اباد کے مناظرہیں اور یہ مناظر اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ ڈی چوک، جسے 2014 میں دھرنوں اور انتشار کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور ناکام ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج سبز روشنیوں میں نہا کر پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا استعارہ بن چکا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خوشی میں جگمگاتے یہ مناظر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان نا صرف مستحکم ہے بلکہ عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کر رہا ہے۔ یہ خوشیاں اور یہ روشنی اُن عناصر کے منہ پر زوردار طمانچہ ہیں جو ماضی میں اپنی سیاست کی خاطر ملک کی ساکھ داؤ پر لگاتے رہے۔
Load/Hide Comments