کے پی کے میں اپریشن 31 جہنم واصل

🚨🚨خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 31 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوراج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لکی مروت میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں