رشوت کا الزام پٹواری گرفتار مقدمہ درج

گرفتار پٹواری وقاص

ننکانہ صاحب (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ننکانہ صاحب کا ایکشن ، جعلسازی ،کرپشن اور ریکارڈ میں ردوبدل کے الزامات میں با اثر اور بدنام زمانہ پٹواری کے خلاف مقدمہ درج ، ہمراہی ملزم سمیت گرفتار

گزشتہ روز تھانہ اینٹی کرپشن ننکانہ صاحب میں ننکانہ صاحب کے موضع کلچ پور کے رھائشی سرفراز احمد نے ایک درخواست گذاری جس میں درخواست دہندہ نے الزام لگایا کہ ریونیو اہلکاروں اورعباس نامی شخص نے ساز باز ہو کر ریکارڈ میں ردوبدل کر کے جعلی فرد بیع بنا کر درخواست دہندہ کی کروڑوں کی جائیداد کسی دیگر شخص کو فروخت کر دی ہے ۔ جس پر اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری کر کے ملزمان وقاص پٹواری اور عباس علی کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔
عدالت نے ملزمان کو تفتیش اور برآمدگی کیلئے پانچ روز کیلئے اینٹی کرپشن کے حوالے کر نے کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹواری اعلیٰ افسران کا چہیتا اور کماؤ پوت ہے
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پٹواری وقاص احمد کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں