غیر اخلاقی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

کوہاٹ( کرائم رپورٹر) سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی مواد کی اشاعت پر کوہاٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان کی قیادت میں کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایسے عناصر کی کوئی گنجائش نہیں جو معاشرے میں فحاشی یا بدتمیزی کو فروغ دیں۔
ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ نے واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوہاٹ پولیس معاشرتی اخلاقیات اور اسلامی اقدار کی محافظ ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔”
ڈی پی او نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی تلقین کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں۔
Load/Hide Comments