غیر ملکی بائیکر سے عجیب و غریب سوالات پوچھنے والے بٹگرام پولیس کے متعدد اہلکار معطل

بٹ گرام( کرائم رپورٹر )غیر ملکی خاتون بائیکر سے ان کے موٹر سائیکل کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے عجیب و غریب سوالات کرنے والے بٹ گرام پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے خاتون بائیکر نے جو کہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اپنے موٹر بائیک کی ہیلمٹ پر کیمرے لگا رکھے تھے انہیں جب روکا گیا تو پولیس اہلکاروں نے ان کی شادی اور دیگر معاملات جو کہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں اتے تھے عجیب و غریب سوالات کیے جس کی ویڈیو بنا کر خاتون باییکر نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی تھی جس کے بعد اعلی حکام نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے
خیبرپختونخواہ بٹگرام پولیس کو کیا پتہ تھا خاتون بائیکر کے ہیلمٹ میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں عجیب و غریب سوالات پوچھنے پر پولیس اہلکار معطل

اپنا تبصرہ بھیجیں