یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کیپیٹل پولیس حرکت میں اگئی

اسلام اباد کرائم (رپورٹر )اسلام اباد پولیس کی Crime Investigation Agency (CIA) کا سیکٹر I-8 میں یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے لیے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک حسو میں چھاپہ
CIA نے ریڈ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے لیے گئے ایڈریس پر ریڈ کیا
تاہم گاڑی کا مالک محمد وقار بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا
پولیس کو محمد وقار (جس کے نام پر مزکورہ گاڑی رجسٹرڈ ہے) کے والد و بھائی نے بتایا کہ وقار نے یہ وائٹ کلر کی Honda Civic سنہ 2021 میں خیابان سرسید کے رہائشی شخص (جوکہ بلیو سوٹ میں لڑکی کو حراس کرنے والی ویڈیو میں دکھ رہا) کو فروخت کر دی تھی لیکن اس کے نام محمکہ ایکسائز و ٹیکسیشن سے ٹرانسفر نہ کروا سکا
واضع رہے یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل کی جس پر اس نے الزام لگایا کہ وہ اسے 5000 کا نوٹ دکھا کر برائی لیے راغب کررہا تھا
لیکن وہ شخص لڑکی کے ویڈیو بنانے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص پر تنقید کی اور Islamabad Police سے اسے گرفتار کرنے کی استدعا کی
اس پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے CIA کو حکم دیا کہ گاڑی کے مالک کو گرفتار کیا جائے