سی ڈی اے ہیوی مشینری اور گاڑیوں سے ڈیزل و پیٹرول چوری نہ رک سکی

اسلام أباد کرائم رپورٹر)سی ڈی اے کی سرکاری مشینری اور گاڑیوں سے مختلف پراجیکٹ کے دوران
سرکاری مشینری سےڈیزل چوری نہ رک سکی مبینہ سرپرستی ڈپٹی ڈائریکٹراصغرگوپنگ، فورمین راجہ نثار اوردیگر کر رہے ہیں
ہیوی مشینری سے ڈیزل چوری کی متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود یہ سلسلہ گزشتہ کئ دہا ئیوں سے جاری ہےسی ڈی اے افسران پولیس اپنے ڈرائیورز اور ڈیزل چوروں کےدرمیان معاملہ نمٹا کر پھر سے دھندہ شروع کر دیتے ہیں
باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ایم پی او ورکشاپ انوائرنمنٹ اور دیگر ڈائیریکٹو ریٹ کے دفترکی مشینری سے روزانہ لاکھوں روپے کا پیٹرول وڈیزل چوری ہو رہا ہے اور اس چوری میں گارڈز، فورمین و متعلقہ ذمہ دارافسران شامل ہیں
ڈیزل چوری ہونےپرمبینہ طورپر ڈپٹی ڈائریکٹر اصغرگوپنگ، فورمین راجہ نثار،گارڈ رب نواز اور ڈیزل چوروں کا مکمل نیٹ ورک شامل ہے ہیوی مشینری سے روزانہ تقریبا ایک ہزار سے دو ہزار لیٹرز سرکاری ڈیزل چوری ہورہا ہے ذراعع بتایا کہ سی ڈی اے کی سرکاری ورکشاپ MPO سمیت شعبہ انوائرنمنٹ سے گزشتہ کئی سالوں سے ہیوی مشینری ڈمپرز، ٹریکٹرز ٹرالیوں سے متعلقہ افسران سمیت ڈرائورز و گارڈز میں بندربانٹ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے قومی خزانے کو ایک طرف تنخواہوں اور دوسری جانب کروڑوں روپے چوری کے عوض نقصانات دئیےجارہے جبکہ اعلی افسران سمیت متعلقہ انٹی کرپشن ادارے خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں ذرائع کے مطابق سی ڈی اے ورکشاپ میں ایسے ڈیزل چوری کے متعدد واقعیات گزشتہ سالوں سے جاری ہیں جہاں کئی بار سرکاری ڈیزل چور ہیوی مشینری کے ڈرائیورز کے خلاف مقڈمات بھی درج ہوئے پولیس سی ڈی اے افسران اور ڈیزل چور مافیا کے گٹھ جوڑ کے بعد مقدمات خارج کر دئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ چوری أج تک نہیں رک سکی