اولڈ نیول جی سکس سی ڈی اے سے بجلی کی تاریں چوری۔کئی روز سے بجلی بند

اسلام اباد( کرائم رپورٹر ) سی ڈی اے اولڈ نیول ہیڈ کوارٹرG-6سے بجلی کی کیبل ایک بار پھر چوری کر لی گئی ہے۔ جمعہ کے دن سے بجلی بند ہے اور اب تک کسی نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس سے پہلے بھی سات سے آٹھ مرتبہ کیبل چوری ہو چکی ہے، حالانکہ آفس میں سکیورٹی گارڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ بار بار چوری کے واقعات اور بجلی کی بندش کے باعث آفس کے کام متاثر ہو رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں