اسلام أباد ۔شدید بارشوں کی پیش گوئی۔ متعدد ٹریلز بند۔شہری احتیاط کریں
پریس ریلیز
اسلام آباد، 16 اگست 2025
پاکستان میٹrological ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر، شہریوں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے مارگلہ ہلز کی چند ٹریلز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق:
ٹریل 2
ٹریل 3
ٹریل 4
ٹریل 5
اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل
19 اگست 2025 تک عوام کے لیے بند رہیں گے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے فیصلے پر عمل کریں اور اپنی حفاظت کے پیش نظر ان راستوں پر جانے سے گریز کریں۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد
Load/Hide Comments