پشاور پولیس کی کارروائ جعلی نیب افسر گرفتار

حیات آباد پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی قومی اسمبلی پی آر او اور نیب افسر گرفتار

اسلام آباد (نمائیندہ خصوصی) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کی حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو قومی اسمبلی کا پی آر او اور نیب کا افسر ظاہر کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خیبر پختونخوا کے متعدد آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور دیگر سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے دباؤ میں لا کر اپنے غیر قانونی کام نکلوا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم متعدد لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان کی عزت سے بھی کھیلتا رہا۔ پولیس سٹیشن حیات آباد ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق روغانی کو خفیہ اطلاع ملی ، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کر لیے گئے، جن میں اعلیٰ افسران سے ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے۔
حیات آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، زرا نے مزید بتایا کے ضلع سوات سمیت دیگر علاقوں میں کئی شہریوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ بھی لگا چکا ہے مزید انکشافات بھی ہونے والے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں