معصوم پر ظلم کرنے والے کی ٹانگ ٹوٹ گئی

بھکر (کرائم رپورٹر) کلور کوٹ ضلع بھکر میں سوتیلے بیٹے کو بے رحمانہ تشدد کے ذریعے زخمی کرنے والے سوتیلے باپ، سجاد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ملزم نے فرار کی کوشش کی اور دوران فرار اس کی وہی ٹانگ ٹوٹ گئی جس سے وہ بچے پر تشدد کر رہا تھا ملزم کو اسی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جس میں وہ معصوم بچہ زخمی ہونے کے بعد داخل ہوا تھا واضح رہے کہ معصوم بچے کی ماں نے سجاد نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے اور اسی کی درخواست پر تھانہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے بھی درج ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں