وساکھی تقریب ختم سکھ حسن ابدال روانہ

ننکانہ صاحب(ناصر بیگ)
ننکانہ صاحب میں وساکھی میلے کی تقریبات اختتام پزیر
بھارت سے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کے لیے روانہ
ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ننکانہ صاحب سے روانہ کیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ
وساکھی تہوار کی مرکزی تقریب گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔ترجمان
سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب قیام کے دوران رہائش، کھانے پینے ، علاج معالجے اور سکیورٹی کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی۔ڈی سی ننکانہ
ننکانہ صاحب انتظامیہ نے مثالی انتظامات کیے ، ہمارا خصوصی خیال رکھا گیا۔بھارتی سکھ یاتری
حکومت پنجاب نے ہمیں منتریوں کی طرح پروٹوکول دیا۔سکھ یاتری
پاکستانیوں کے پیار اور محبت کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔بھارتی سکھ یاتری
پاکستان ہمارا اپنا گھر ہے ، بار بار پاکستان آئیں گے۔بھارتی سکھ یاتری
پاکستانی پرامن اور محبت کرنے والی قوم ہے ، پاکستانیوں کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔سکھ یاتری
بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کے انتہائی شکرگزار ہیں۔بھارتی سکھ یاتری