فیلڈ مارشل کہ عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافہ

اسلام اباد( خصوصی رپورٹ )پاکستان کی پسِ پردہ سفارتکاری کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور 8 اپریل 2026 کو ان سے متعلق آن لائن سرچ میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت متحرک رہی۔
اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی، جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کے کردار اور خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر توجہ مرکوز ہو گئی۔
islamabad today
Load/Hide Comments