پسماندہ علاقے کی ہونہار طالبہ

عزم و ہمت کی مثال: پسماندہ علاقے کی ہونہار طالبہ محراب زہرا نے مشکلات کے باوجود بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
ایل علاقہ نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور تعلیمی وسائل کی فراہمی پر توجہ دی جائے تاکہ محراب زہرا جیسی دیگر ہونہار بچیاں بھی اپنا مستقبل سنوار سکیں
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)موضع چٹھہ جنوبی تراپ تعلیمی سہولیات کی کمی اور دشوار گزار راستے بھی پختہ ارادوں کے سامنے رکاوٹ نہ بن سکے۔ تراپ گرلزسکول کی طالبہ محراب زہرا نے آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات میں بی گریڈ (B Grade) کے ساتھ اچھے نمبر حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ اگر محنت کا جذبہ صادق ہو تو منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔محراب زہرا کا تعلق ایک انتہائی پسماندہ علاقہ یوسی کوٹگلہ موضع چٹھہ جنوبی تراپ سے ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ ان کے گھر سے سکول تک آنے کے لیے کوئی کی سڑک تک موجود نہیں، جس کے باعث انہیں روزانہ کچے اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر سکول پہنچنا پڑتا تھا۔ ان تمام تر جغرافیائی اور معاشی چیلنجز کے باوجود، محراب زہرا نے اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھی۔اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اہل علاقہ نے محراب زہرا کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے دیگر طالبات کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔ محراب کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے نامساعد حالات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ ہیڈمسٹریس محترمہ فاروق جان صاحبہ اور،ٹیچرعاصمہ صاحبہ اور ا ن کے سٹاف کو کو بھی مبارکبادپیش کی جوبچوں کے مستقبل سنورنے کے لئے پوری تند ہی کے ساتھ تعلیم کے حصول میں اپنا کردار اداکررہے ہیں اورا ُمید کرتے ہیں کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے اپنابھرپور کرداراداکرتے رہیں گے کیونکہ ملکی ترقی کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے،عوام کو بھی اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے۔اہل علاقہ نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور تعلیمی وسائل کی فراہمی پر توجہ دی جائے تاکہ محراب زہرا جیسی دیگر ہونہار بچیاں بھی اپنا مستقبل سنوار سکیں۔
۔۔۔۔۔۔