اسلام اباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے 9 اور 10 اپریل 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو وفاقی دارالحکومت کی حدود میں مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات اسلام آباد کی ریونیو حدود میں نافذ ہوں گی، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA)، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) انتظامیہ، پولیس، آئیسکو (IESCO)، سوئی نادرن گیس (SNGPL) اور تمام ہسپتال شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد عرفان نواز میمن کے دستخط موجود ہیں، جبکہ اس کی کاپیاں وزارت داخلہ، چیف کمشنر آفس، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اس نوٹیفکیشن کو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی جاری کیا جائے گا۔