ایک پائلٹ کو بچانے کے لیے امریکہ کا کتنا نقصان ہوا

اسلام اباد( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں ایک امریکی پائلٹ کے ریسکیو مشن کے دوران پیش آنے والے واقعے میں امریکا کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس میں دو جدید فوجی طیارے تباہ ہو گئے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران یہ طیارے ایک متروک ایئر بیس پر لینڈنگ کے وقت زمین میں دھنس گئے، جس کے بعد امریکی فوج نے انہیں خود ہی تباہ کر دیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق تباہ ہونے والے دونوں ایم سی-130 جے ٹرانسپورٹ طیاروں کی مالیت فی طیارہ 100 ملین ڈالر سے زائد تھی، یوں مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے بھی زیادہ بتایا جا رہا ہے۔
یہ طیارے خصوصی طور پر خفیہ فوجی آپریشنز کے لیے تیار کیے جاتے ہیں اور دشمن کے علاقوں میں فوجی دستوں کی خفیہ نقل و حرکت، دراندازی اور انخلا جیسے حساس مشنز انجام دیتے ہیں۔
ان میں جدید سینسرز اور دفاعی نظام نصب ہوتے ہیں، جو انہیں ہیٹ سیکنگ میزائلوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔