مزدور ٹریکٹر سے گر کر جانبحق

: جڑانوالہ (عمران خان) افسوسناک حادثہ، ٹریکٹر سے گر کر شخص جاں بحق
فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ، چکّو موڑ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص ٹریکٹر سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق:
45 سالہ محمد یاسین ولد پیران دتہ، رہائشی چک نمبر 144 گ ب، ٹریکٹر کے ساتھ روٹا ویٹر چلا رہے تھے کہ اچانک مرگی کا دورہ پڑنے کے باعث نیچے گر گئے۔
بدقسمتی سے وہ روٹا ویٹر کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
🚑 ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
ایک اور قیمتی جان حادثے کی نذر
Load/Hide Comments