پنجاب میں بڑی بیوروکریٹک تبدیلیاں

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے 9 سی ای اوز کا تبادلہ
رانا تصدق حسین
لاہور – حکومت پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے 2 اپریل 2026 کو ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں تعینات متعدد چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کے تقرر و تبادلوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LG&CD) کے سپرد کر دی گئی ہیں تاکہ انہیں مزید تعیناتی دی جا سکے:
مسٹر سلمان احمد (PMS/BS-18) – سی ای او، سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مسٹر رؤف احمد (PMS/BS-18) – سی ای او، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مسٹر ساجد صفدر (PMS/BS-17) – سی ای او، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مسٹر عابد حسین (PMS/BS-18) – سی ای او، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مسٹر ذوالفقار احمد (PMS/BS-18) – سی ای او، گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مسٹر شاہد ندیم (PMS/BS-18) – سی ای او، ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مسٹر عبدالرزاق علی ڈوگر (PMS/BS-18) – سابقہ تعیناتی LG&CD ڈیپارٹمنٹ
مسٹر محمد عثمان اکرم (PMS/BS-18) – ڈپٹی سیکرٹری (IPC)، I&C ونگ، S&GAD
مسٹر محمد قاسم (PMS/BS-18) – سی ای او، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور مذکورہ افسران کو آئندہ تعیناتی تک LG&CD ڈیپارٹمنٹ کے سپرد رکھا جائے گا۔
یہ احکامات گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں اور ان پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے دستخط ہیں۔
نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں بشمول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،
وزیر اعلیٰ آفس، محتسب پنجاب، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔