40 انسپکٹر ڈی ایس پی بن گئے

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 129 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی،

آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار، ترجمان پنجاب پولیس

پاکستانیوں کی بے لوث خدمت، پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں، آئی جی پنجاب عبدالکریم

ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوا،

قواعد و ضوابط، میرٹ پر پورا اترنے والے 86 افسران کو ریگولر، 40 افسران کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر ترقی دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس

3 ڈی ایس پیز کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری، ترجمان پنجاب پولیس

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، رجسٹرار حمیر احمد قریشی، محکمہ داخلہ و ریگولیشن ونگز کے متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت، ترجمان پنجاب پولیس

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)


اپنا تبصرہ بھیجیں