200 امریکی پائلٹوں کی رہائش گاہوں پر حملہ

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک )ایران نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق مختلف مقامات پر امریکی پائلٹوں اور فوجی عملے کی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الخرج میں مقیم تقریباً 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائشگاہوں کو میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل سے منسلک ایک کنٹینر جہاز کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی میرینز کی ایک میٹنگ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی بیانات کے مطابق اہم خلیجی ممالک کے ایئرپورٹ کے قریب امریکی ففتھ فلیٹ کے اینٹی ڈرون نظام کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا، ایک دوسرے خلیجی ملک میں امریکی فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار نظام کو ڈرونز کے ذریعے نقصان پہنچانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں