طیارہ تباہ  29 جان بحق

اسلام اباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 29 افراد ہ*لاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی نیوز ایجنسیز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روس کی وزارتِ دفاع نے بدھ کی صبح اس افسوسناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔

روسی نیوز ایجنسی ٹاس کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اے این-26 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں ایک چٹان سے ٹکرا کر گر گیا، اور حادثے کے مقام کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جسے روس نے 2014 میں یوکرین سے الگ کر کے اپنے ساتھ شامل کر لیا تھا۔

وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق طیارے میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جو حادثے میں ہ*لاک ہو گئے۔

ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق طیارے نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کمیونیکیشن ٹاور سے رابطہ کھو دیا تھا، جس کے بعد وہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔

دوسری جانب ریا نیوز ایجنسی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں طیارے میں فنی خرابی کے شواہد سامنے آئے ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ بنی۔

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں