پنجاب کی ماں  سب کو عزت دے گی

پولیس کے ایک ریٹائرڈ اہلکار نے سماجی میڈیا پرلکھا کہ وہ جب 35 سال کی سروس کے بعد ریٹائر ہوا تو اس کے لیئے کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ ماضی میں شاید ایسا ہی ہوتا تھا لیکن اب کم از کم صوبہ پنجاب کی حد تک تبدیلی آ رہی ہے۔ یہ تصویر راولپنڈی ریجن پولیس نے شائع کی ہے۔ ایک ہیڈ کانسٹیبل کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے۔ اس ہیڈ کانسٹیبل نے 38 سال اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیئے ہیں۔ اس دوران اس کو ایک بار ہی ترقی دی گئی۔ پنجاب پولیس میں ملازمین کی ترقی کا نظام بھی غیر منصفانہ تھا۔ سابق IG عثمان انور صاحب کے دور میں پولیس ملازمین کی ترقی اور ویلفیئر کے لیئے بہت سے اقدامات کیئے گئے ہیں۔ اس سے پنجاب پولیس کے مورال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پولیس اصلاحات کا پہلا مرحلہ پولیس ملازمین کا ویلفیئر ہی ہے۔ عثمان انور صاحب نے ان اصلاحات کا آغاز کیا لیکن یہ سفر طویل ہے۔ عوام کو اس سطح پر اپنے زاویہ سے پولیس کے نظام میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آئے گا۔ جب پولیس ملازمین کے ویلفیئر کے بعد ان کے وسائل، تربیت اور قوانین میں اصلاحات ہوں گی توعوام کو انصاف ملے گا۔ جب تھانہ کی سطح پر پولیس مضبوط ہو گی تو وہ سیاسی یا غیر سیاسی مداخلت کے آگے surrender بھی نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں