موٹر سائکل چوروں کی موجیں
راولپنڈی,اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،طلائی زیورات ،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں گن پوائنٹ پرشہری سے 10ہزار روپے ،موبائل ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ غوثیہ چوک میں عاطف علی سے اسلحہ کی نوک پر13ہزار روپے اور موبائل ،چاندنی چوک میں تیمور خان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ بحریہ ہائٹس میں احتشام شاہ کے فلیٹ سے4نامعلوم ملزمان اسلحہ کاخوف دلاکر4موبائل اور 30ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں عمیر تنویر سے گن پوائنٹ پر10ہزار روپے اور موبائل ،میر حیدر کالونی میں محمدریاض سے اسلحہ کی نوک پر40ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا،جامع مسجد روڈ پر شاہ نورکی دکان کے تالے توڑ کر2موبائل،ٹرانزٹ کیمپ کے قریب وقاص شاہ کے گھرسے تالے توڑ کراڑھائی لاکھ روپے ،انعامی بانڈزمالیتی 50ہزار روپے اور سونا،بی 17میں عزیزاللہ کے گھرسے ڈیڑھ لاکھ روپے ،سردار مارکیٹ کے قریب خالد کےگھر سے تالے توڑ کر70ہزار روپے،ایل سی ڈی ،سیلنڈر، میزائل پمپ ،ملک پورعزیزال میں قاسم کے دوبکرے اور ایک بکری چوری کرلی گئی ۔ چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کےسرغنہ کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 6 مسروقہ سلائی مشینیں اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتا تھا،بنی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسےگرفتار کر لیا۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ایک کار اور 4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے جبکہ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، کار چوری کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کروائے گئے ، نقب زنی کے مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ سمبل میں درج کروائے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر مطابق ملزم نے 15 پر کال کی کہ 3 افراد مسلح ہو کراس سےڈکیتی کی واردات کر رہے ہیں، صادق آباد پولیس کی تحقیقات پرکوئی واقعہ نہیں پایا گیا جس پر ملزم کوگرفتارکرلیاگیا ۔