افغانیوں کے تر لےشروع

مسقط( انٹرنیشنل ڈیسک )مولوی امیر خان متقی، وزیر خارجہ افغانستان، نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق مولوی امیر خان متقی نے عبداللہ بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات، سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور افغانستان-پاکستان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو میں افغانستان اور امریکا کے درمیان امور، خطے کی سیکیورٹی اور حالیہ پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔ افغان وزیر خارجہ نے امریکی قیدی کی رہائی میں اماراتی کردار کو سراہتے ہوئے بقیہ مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مولوی امیر خان متقی نے ایران کے خلاف جنگ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جبکہ امارات کے صبر و تدبر کو قابل ستائش قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں۔