100 دن 55 لاکھ لائسنس

لاہور( کرائم رپورٹر )ٹریفک پولیس پنجاب نے 100 روزہ لائسنسنگ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر لائسنسنگ سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ 100 روز کے دوران 55 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
اس عرصے میں 22 لاکھ سے زائد شہریوں کو لرننگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے۔ اسی طرح 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان نے بتایا کہ 8700 سے زائد شہریوں کو گمشدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے جبکہ 13 ہزار 700 سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ فراہم کیے گئے۔
مزید برآں 21 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے کہا کہ لاکھوں شہریوں کا لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھانا خوش آئند ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کو مثالی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،پولیس خدمت مراکز اور لائسنسنگ سینٹرز شہریوں کی سہولت کے لیے متحرک ہیں جبکہ مراکز کی تعداد اور اوقات کار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔.islamaba today