گن پوائنٹ پر وارداتیں

راولپنڈی,اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنہاس)جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں جاری رہیں،نقدی و موبائل فونز چھین لئے گئے،10 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔گھروں کے تالے ٹوٹ گئے،سٹریٹ کرائم نہ رک سکے ،لاکھوں روپے کی طلائی زیورات،قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ قبا مارکیٹ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عثمان شاہ وغیرہ سے20ہزار روپے ،موبائل ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ،ڈھوک چودھریاں میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعبداللہ صغیر اور ابوبکر سے ساڑھے سات ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ قدیر مارکیٹ میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پردانش شہباز سے 4ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈھوک امام دین میں اشتیاق حسین سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر19سوروپے ،موبائل اور موٹرسائیکل کی بک چھین کر فرار ہوگئے ،ڈھوک کشمیریاں میں قدرت حسین کے گھرسے تالے توڑ کرسامان مالیتی 45ہزار روپے ،ڈھوک مائی سرورمیں مظہر عباس کے گھرسے تالے توڑ کر2لاکھ روپے اور سونا مالیتی 8لاکھ روپے ،جمیل آباد میں ذوالقرنین کے گھرسے 25ہزار روپے ،لیپ ٹاپگن پوأ اور 12موبائل ،دولتالہ میں مرزا خانان کے گھرسے تالے توڑ کر5تولے سونا،9ہزار روپے اور پرفیوم مالیتی 40ہزار روپے ،گلشن آباد میں اسد اقبال کے گھر سے 40ہزار روپے اور آرٹیفیشل جیولری ،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر4میں سیدہ زویا افضال کے گھر سے تالے توڑ کر5تولے سونا اور پونے دولاکھ روپے ،گرجا روڈ پر وسیم کے گھرسے 10ہزار روپے اور لکڑی کے اوزار مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،فہد حسین کے گھرسے کھڑکی توڑ کر2لیپ ٹاپ ،ڈ ی وی آر، 3تولے سونا چوری کرلیاگیا۔ ادھر اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،نقدی اور موبائل وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کوہسار ،تھانہ سنبل اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیاگیا،سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ شالیمار کے علاقہ میں رپورٹ ہوئی ،جب کہ تھانہ مارگلہ ،تھانہ شالیمار ،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ۔ 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکےمسروقہ موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا، تھانہ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری و چوری اور زنی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی 50 ہزار روپے، ایل سی ڈی، تاریں، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکےناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ مندرہ اور تھانہ جاتلی پولیس نے ایک ،ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ،ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ جبکہ چور کوگرفتارکرکےمسروقہ رکشہ و 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم سے ایک مسروقہ رکشہ ، 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمدہوئے۔