کروڑوں کی ڈکیتی کا ملزم “پار”

پنجاب کے 6 شہروں میں خوف کی علامت بننے والا زاژے خان آخر انجام کو پہنچ گیا…!
لاہور (مظفر علی بٹ) پنجاب کے 6 شہروں میں خوف کی علامت بننے والا زاژے خان آخر انجام کو پہنچ گیا…! ڈی آئی جی فیصل کامران نے چونکا دینے والے انکشافات کر دیے۔
چند روز قبل لاہور میں سحری کے وقت ایک گھر میں 19 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی نے شہر میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔ لاہور پولیس نے اس واقعے کو چیلنج سمجھتے ہوئے فوری کارروائی شروع کی۔ پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا اور شہر بھر میں درجنوں ناکے لگا دیے گئے۔
تفتیش کے دوران واردات میں استعمال ہونے والی مشکوک گاڑی کو ٹریس کر لیا گیا۔ رنگ روڈ پر پولیس نے جیسے ہی کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں گاڑی چلانے والا شخص مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت زاژے خان کے نام سے ہوئی، جس کے پاس افغان پاسپورٹ بھی موجود تھا۔ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق وہ ایک منظم ڈکیت گروہ کا سرغنہ تھا جو راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا اور میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وارداتیں کرتا رہا۔
لاہور میں جس گھر میں سحری کے وقت 19 کروڑ کی ڈکیتی ہوئی تھی، وہاں کے سربراہ نے ملزم کی لاش دیکھتے ہی چیخ کر کہا:
“یہی ہے وہ… یہی ان سب کا لیڈر تھا!”
ڈی آئی جی فیصل کامران نے دوبارہ تصدیق چاہی مگر شہری نے پورے یقین سے شناخت کر لی۔
راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ گروہ زیادہ تر رمضان اور سحری کے اوقات میں وارداتیں کرتا تھا۔ لوٹی گئی رقم ہنڈی کے ذریعے افغانستان منتقل کی جاتی اور پھر ملزمان چمن کے راستے فرار ہو جاتے جہاں وہ کئی ماہ تک عیاشی کی زندگی گزارتے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق سی سی ڈی بھی اس کیس میں متحرک ہو چکی ہے اور فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
#BreakingNews
#PunjabPolice
#CrimeStory
#PoliceOperation
#JusticeServed
Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources.