حملوں کا خطرہ قطر نے قیمتی گھوڑے بیرون ملک منتقل کر دیے

مسقط( انٹرنیشنل ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں جنگ، قطر نے قیمتی ترین 147 گھوڑے ہنگامی بنیادوں پر یورپ منتقل کر دیئے
قطر کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث گھوڑوں کو پہلے ٹرکوں کے ذریعے ریاض منتقل کیا گیا، اس کے بعد وہاں سے انہیں قطر ایئر ویز کے کارگو طیاروں کے ذریعے بیلجیئم پہنچایا گیا
جب گروک سے ان قیمتی گھوڑوں کے بارے میں معلوما حاصل کی گئیں تو اس نے بتایا کہ یہ 147 گھوڑے اعلیٰ درجے کے شو جمپنگ کے چیمپئن ہیں جو دوحہ کے الشقب مرکز میں منعقد ہونے والے 2026 لانژین گلوبل چیمپئنز ٹور کی منسوخی کے بعد منتقل کیے گئے۔ یہ نہایت قیمتی کھیلوں کے گھوڑے ہیں جن میں سے بعض کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہے، جبکہ مجموعی مالیت تقریباً 300 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ یہ گھوڑے دنیا کے معروف سواروں اور ٹیموں کی ملکیت ہیں۔
ایران سے متعلق کشیدگی اور قطر کی فضائی حدود 28 فروری سے بند ہونے کے باعث یہ گھوڑے وہیں پھنس گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں خصوصی انتظام کے تحت سڑک کے ذریعے ریاض پہنچایا گیا اور وہاں سے دو کارگو پروازوں کے ذریعے بیلجیم کے شہر لیئژ منتقل کیا گیا۔
islamabad today