تنخواہ سے کٹوتی سی ڈی اے ملازمین اپے سے باہر

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سی ڈی اے چئیرمین آفس میں ہزاروں ملازمین کا تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج جاری ہے تنخواہوں میں کٹوتی پالیسی واپس نہ لی گئی تو چئیرمین سی ڈی اے دفتر کا گھیراؤ کیے جانے کا امکان ہے ملازمین قائد مزدور یونین چوہدری یاسین کی کال کے منتظر کھڑے ہیں پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ملکی حالات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سی ڈی اے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں