اسلام أباد کے داخلی وخارجی ناکے نمائشی نکلے

اسلام أباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نام پر جگہ جگہ ناکوں کے باعث شہری اذیت سے دوچار جبکہ اسلام أباد کی تاریخ میں أج تک ان ناکوں پر نہ تو کوئی دہشت گرد پکڑا گیا نہ کوئی چور ڈاگو اور نہ ہی روڑانہ کی بنیاد پر چوری ہونیوال کوئی گاڑی یا موٹر سایکل قابو کیا جا سکا لیکن اس کے باوجود ہر ایک کلو میٹر کے فاصلے پر یہ ناکے شہریوں کا وقت اور ایندھن کے ضیاع کا بلاوجہ سبب بن رہے ہیں ہر ایک ناکے پر 20 منٹ انتظار کے بعد، 4 لینز ایک لین میں سمٹ رہی ہیں۔ جی ہاں! صرف ایک لین کھلی ہے!! لوگوں کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لیے وہاں کوئی موجود نہیں! شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام لینز کھلی ہونی چاہئیں اور یہ عمل مؤثر ہونا چاہیے؟
وہاں گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں… تو اس سب کا کیا فائدہ؟ یہ اسلام آباد اور اس کے کاروبار دفاتر میں جانے والے افراد کے لیے وقت کے ضیاع کے سوا کچھ بھی نہیں لہڈا ان نمائشی ناکوں کو فوری ختم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں