اٹک میں پولیس مقابلہ، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ملزمان ہلاک
اٹک(کرائم رپورٹر ) سی سی ڈی پولیس اٹک اور خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث دو مطلوب ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد مزمل ولد ظفر اقبال اور شاہ زیب ولد رانا سرفراز سکنہ شیخوپورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس اٹک کو خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان لاہور میں قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب شوٹر تھے اور آفتاب احمد سکنہ ملتان روڈ لاہور کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد سی سی ڈی تھانہ ضلع لاہور کی حراست سے برآمدگی کے دوران فرار ہو گئے تھے۔
واقعہ کے بعد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش کا عمل جاری ہے

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں