جعلی شناختی کارڈ والے افغانیوں کی فہرستیں تیار

غیر قانونی پاکستانی کارڈز بنانے والے مہاجرین کی نشاندہی
پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے مہاجرین کی نشاندہی کرتے ہوئے فہرستیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
فقیر آباد، لطیف آباد، افغان کالونی، یوسف آباد، نواز آباد، پھندو روڈ، حیات آباد، ون ٹو سکندر پورہ اور دیگر یونین کونسلوں میں غیر قانونی کارڈ بنانے والے افغان تاجروں سمیت مہاجرین کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور دیگر حساس ادارے علاقے میں آپریشن کر رہے ہیں، اور گرفتاریاں جاری ہیں، دوسری جانب شہریوں اور تاجروں نے ان اقدامات کو سراہا ہے تاہم آپریشن کے دوران عوامی تعاون کو یقینی بنانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں