ایک اور پولیس مقابلہ

بچیانہ: (بیورو رپورٹ )بیڑی موڑ سٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو شدید زخمی، چار ساتھی فرار ھوگئے۔ پولیس زرائع

بچیانہ: پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس زرائع

بچیانہ: دونوں ڈاکو 3 اضلاع کی پولیس کو مطلوب اور درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ پولیس زرائع

بچیانہ: پولیس دونوں ڈاکوؤں کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ ان کے 4 موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کر کے انہیں چھین لیا۔ پولیس زرائع

بچیانہ: پولیس نے تعاقب کے بعد بیڑی موڑ کے قریب ملزمان کو گھیر لیا۔ جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس زرائع

بچیانہ: دو طرفہ فائرنگ کرنے کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں ملے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھوئے۔ پولیس زرائع

بچیانہ: زخمی ڈاکو آفتاب عرف تابی اور سلیم عرف سلیمی چک نمبر 582 گ ب کے رہائشی ہیں، پولیس زرائع

بچیانہ: گرفتار ملزمان 3 مختلف اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ذرائع

بچیانہ: پولیس نے فرار چاروں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس زرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں