افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام اباد( انٹرنیشنل ڈیسک )دارالحکومت اسلام اباد سمیت ملک بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف اپریشن جاری اسلام اباد پشاور مردان بنوں کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ہزاروں افغانیوں کو گرفتار کر لیا گیا پشاور سمیت تین اضلاع میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ہزار افراد گرفتار
پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق گرفتار افغان مہاجرین کو فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تینوں اضلاع کی مقامی مجسٹریٹ عدالتوں نے گرفتار افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن 27 فروری سے شروع ہوا جو 4 مارچ تک جاری رہا۔
پراسیکیوشن کے مطابق پشاور میں تقریباً ایک ہزار 600 افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا جبکہ نوشہرہ اور چارسدہ میں 400 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 4 مارچ سے عید تک کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا ہ