سابق کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہ دیا

لاہور( سپورتس رپورٹر)سابق کتان سرفراز احمد نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات۔

محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لیے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور انہیں ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا اور پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا۔

انہوں نے سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی اور آئندہ بھی آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھا جائے گا۔

Islamabad Today

اپنا تبصرہ بھیجیں